دنیا کے شہری عالمی ادارہ صحت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کارروائی کریں
ڈبلیو ایچ او کو خط
مقصد کا بیان
ہم ، دنیا کے شہریوں کی حیثیت سے گذارش کرتے ہیں کہ کہ موجود مسلّم سائنسی شواہد کی بنیاد پر عالمی ادارہ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ؛ ,WHO ڈبلیو ایچ او) اس کو تسلیم کرے کہ SARS-COV-2 کا وائرس ہوا میں معلق ہو کر (ایروسول ٹرانسمیشن، معلقی پھیلاو) پھیلتا ہے؛ اور عالمی ادارہ صحت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر واضح سفارشات تیار کرے اور ان کو عملی شکل دی جائے تاکہ لوگ اپنی حفاظت آپ کرنے کے قابل ہو جائیں
اس وبا کے ابتدائی مراحل میں عالمی ادارہ صحت کا اصرار تھا کہ COVID-19 ہوا کے ذریعے نہیں پھیلتا ، اور ہوا کے ذریعے پھیلنے والی خبروں کو "گمراہ کن" کہا گیا (28 مارچ ، "حقیقت: COVID 19 ہوا میں معلق نہیں ہوتا ہے")۔
عالمی ادارہ صحت کا وہ پیغام پوری دنیا میں صاف سنا گیا، اور اب بہت سے لوگوں کے لئے وہ پیغام اس وبا کے پھیلنے کے طریقوں کے لئے حرفِ آخر ہے۔
اس کے باوجود کہ تب سے اب تک عالمی ادارہ صحت نے اپنی پوزیشن میں کچھ تبدیلی کی ہے اور اب اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ، حالانکہ بہت اہم نہیں، مگر SARS-CoV-2 کے وائرس کا ہوا میں معلق ہو کر پھیلنا (معلقی پھیلاو) ممکن ہے، عالمی ادارہ صحت کی پرانی پوزیشن ابھی تک اس وبا کو روکنے کی حکمت عملیوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔
اس بات کو کسی حد تک تسلیم کرنے کے بعد کہ اس وائرس کا ہوا میں معلق ہو کر پھیلنا ممکن ہے، عالمی ادارہ صحت نے اپنی عملی سفارشات میں کچھ معمولی سی تبدیلیاں کی ہیں
تاہم ، عالمی ادارہ صحت کی عملی سفارشات میں کی گیٗں یہ معمولی تبدیلیاں بھی نہ عوام الناس تک پوری طرح سےپہنچائی گئ ہیں اور نہ ہی واضح کی گئ ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی طرف سے سے واضح وضاحتوں کی کمی اور اس معاملے میں عجلت پر اثرار نہ کرنے کی وجہ سے شہریوں اور پالیسی بنانے والوں نے یہ فرض کر لیا کہ اضافی احتیاطی تدابیر ضروری نہیں ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ غلط ہے۔
ہم جانتے ہیں کہ ہاتھ دھونا ، ایک دوسرے سے دور رہنا اور نقاب پہنا کافی نہیں ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کا یہ فرض ہے کہ وہ اس موضوع پر موجود متعلقہ اور دستیاب سائنسی معلومات سے تمام دنیا کو آگاہ کرے۔
عالمی ادارہ صحت کے صحت عامہ کے حکام پر اثر و رسوخ کو اس وائرس کے معلقی پھیلاو سے پیدا ہونے والے خطرے کو کم کرنے اور صحت عامہ کے حکام کی اس معاملے میں رہنمائی کرنے کے لئے استعمال کرنا چاہئے۔
عالمی ادارہ صحت کو صاف صاف یہ واضح کرنا ہوگا کہ ہوا کی مسلسل تبدیلی (تبدیلئ ہوا، وینٹیلیشن) کی ضرورت کیوں ہے، اور عالمی ادارہ صحت کو اپنی سفارشات کو بھی تبدیل کر کے عوام الناس کو یہ بتانا ہو گا کہ گھروں کے اندر اور چھہ فٹ کا فاصلہ ہونے کے باوجود چہروں پر ماسک کی ضرورت ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کی ابہام الجھن کا باعث بنتی ہے اور عالمی سطح پر COVID-19 کے خلاف اقدامات کو سست کرکے شدید نقصان پہنچاتی ہے۔
SARS-CoV-2 کا معلقی پھیلاو ایک حقیقت ہے۔ نتیجے کے طور پر ، کچھ ممالک پہلے ہی اسے تسلیم کر چکے ہیں۔ بہت سے دوسرے ممالک میں باخبر افراد پہلے ہی اپنے اہل خانہ اور پیاروں کی حفاظت کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ تاہم ، ہر ایک کے پاس ایک جیسے وسائل یا معلومات تک رسائی نہیں ہے۔
ہر ایک تک حفاظتی اقدامات کو یکساں طور پر پہنچانے کا واحد راستہ مقامی حکام کے ذریعہ ہے ، جن میں سے بیشتر عالمی ادارہ صحت کی سفارشات پر عمل کرتے ہیں۔ اس حقیقت کو دیکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کی واضح رہنمائی کا فقدان معاشرتی عدم مساوات کو بڑھانے میں معاون ہو رہا ہے۔
2. کارروائی کی درخواست کی
ہم ، دنیا بھر کے شہری ، عالمی ادارہ صحت سے تقاضا کرتے ہیں کہ عالمی ادارہ صحت :
واضح طور پر تسلیم کرے کہ SARS-CoV-2 ہوا میں معلق ہو کر(ایروسول) پھیلتا ہے، اور یہ پھیلاو دونوں، قربت کی وجہ سے یا پھر کمرے کی ہوا کے ذریعے، ممکن ہے۔ یہ نتیجہ کثیر شواہد کی بنیاد پر اور احتیاطی اصولوں کے مطابق ہے۔
.۲۔ کثیر المظامینی ماہرین کی مشاورت سے فوری طور پر ایسا ہدائتیں تیار کریں ، جو SARS-CoV-2 کا ہوا میں معلق ہو کر ہونے والا پھیلاو کم کر سکیں۔ ان ہدائتوں میں یہ بتایا جانا چاہئے کہ کس طرح اچھی طرح چہرے پر فٹ ہونے والے ماسک پہننا چاہئیں؛ اور یہ کہ یہ ماسک عمارتوں کے اندر پہننا چاہئیے کیونکہ ایک سے زیادہ لوگوں کی موجودگی میں عمارت کے اندر کوئی بھی فاصلہ محفوظ نہیں ہے؛ قدرتی اور HVAC کے ساتھ ہونے والی تبدیلئ ہوا (وینٹیلیشن) کے ساتھ ساتھ ہوا صاف کرنے کا طریقہ؛ اور یہ جاننے کے لئے کہ آیا ہم کافی تبدیلئ ہوا کر رہے ہیں یا نہیں CO2 میٹر کا استعمال۔
زیادہ خطرے والے کام کرنے والے افراد کے لئے ذاتی حفاظت کے لئے استعمال ہونے والے سامان کے بارے میں رہنمائی کی فوری تجدید کریں، اس تجدید کی ضرورت خاص طور پر صحت کی دیکھ بھال کی جگہیں اور نرسنگ ہومز جہاں سارس-کووڈ -2 کا پھیلاؤ نہ صرف کارکنان بلکہ مریضوں اور حساس اور کمزور دفاعی نظام والے لوگوں کو بھی متاثر کرتا ہے، اور بھی ضروری ہے۔ کم از کم چہرے کی مناسبت کے N95 / FFP2 ماسک کی سفارش ضرور کی جانی چاہئے۔ اس بات کو تسلیم نہ کر کے کہ SARS-CoV-2 وائرس کا ہوا میں معلق ہو کر پھیلنا ممکن ہے، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان کی حفاظت میں کسی حد تک کمی رہ گئ ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے ان پیغامات کو عوام ، حکومتوں اور قومی اور علاقائی صحت کی ایجنسیوں تک واضح اور فوری طور پر پہنچانا چاہیئے تاکہ وہ فورا ان پر عمل کرسکیں اور جانیں بچایئ جا سکیں۔ SARS-CoV-2 کے معلقی پھیلاو کی روک تھام کے لئے ایک وسیع پیمانے پر تشہیر کی مہم شروع کریں تاکہ دنیا بھر کے تمام لوگوں کو آگاہ کیا جاسکے کہ وائرس کیسے ہوا کے ذریعے پھیلتا ہے، اور اس بات کی ترغیب بھی دی جائے کہ لوگ زیادہ سے زیادہ سرگرمیوں کو گھروں سے باہر محدود رکھیں۔ عالمی ادارہ صحت کو اپنے پچھلے بیانات کی تردید کرنی چاہیئے ۔ ذو معنی پیغامات سے زندگیاں ضائع ہو سکتی ہیں اور وبا کی روک تھام کی حکمت عملی کمزور ہو جاتی ہے۔
اور آخر میں، عالمی ادارہ صحت کو لازمی طور پر ان حکومتوں اور حکام پر ، جو اپنی عوامی سفارشات کو سائنسی بنیادوں پر مبنی رہنما اصولوں کے مطابق نہیں ڈھالتے اور اس طرح اپنے شہریوں کی صحت اور زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہیں، سفارتی دباؤ ڈالنا چاہئے ۔
#COVIDisAirborne | covidisairborne.org | covidisairborne@gmail.com | @COVIDisAirborne
Ұйымдастырушылар
алфавиттік тәртіппенJessica Bassett Allen US
(Spokesperson in English)Sergio Coscolín Spain
(Spokesperson in Spanish)Maarten De Cock Belgium
Lucia Lara Spain
Jonathan Mesiano Canada
Peter Metzinger Switzerland
Dana Parish US
Логотип
Vittorio Durola Italy
Аудармалар
Stephane Bilodeau Français
Lucía L & Sergio C Español
Christine Wichert Deutsch
S. Koloutsou-Vakakis Greek
秦野 礼 Japanese
Dr. Hongwan Li Chinese
李弘琬 繁軆字 · 简体字
Dr. Soyoung Kim Korean
김소영 한국어
D. Munkhjargal Mongolian
Д.Мөнхжаргал Монгол
Dr. Ian Mitchelle De Vera Filipino
Vu Ngoc Khanh Tiếng Việt
Dao Suwansang Janjaroen Тайська Thai
Motahar Hossain বাংলা Bengali
Volodymyr V. Tarabara український
Ukrainian
Ms. Madina Koshtayeva pусский Russian
қазақ Kazak
Dr. Nima Afshar-Mohajer Persian
فارسی نیما افشارمهاج
Өтініш берушілер
алфавиттік тәртіппенTheo Allen US
Vicente Baos Spain
Noor Bari Australia
Jose Manuel Bautista Spain
Robert Bean Canada
Keith Begg Ireland
Angelo Luigi Camillo Italy
Charlotta Cederblad Sweden
David Eldredge US
David Elfstrom Canada
David N. Fisman Canada
Malgorzata Gasperowicz Canada
Barry Hunt Canada
John Johnston Australia
Cristina Legarda Spain
Lazarus Long US
Dirk Monsieur Belgium
Geert Noels Belgium
Ali Nouri US
Ligia Alejandra Prieto Argentina
Katrin Rabiei Sweden
Lize Raes Belgium
Conor Ruzycki Canada
Jorge Sanchez Spain
Sara Segovia Spain
María Isabel Tapia Spain
Jennifer Tomaszewski Canada
Irene Tosetti Switzerland
Daniel Vak Contreras Chile
Benjamin Veness Australia
Daniel Wassmer Switzerland